فیصل واوڈا سینٹ الیکشن کیلئے اہل قرار 

Feb 23, 2021 | 12:01:PM

(24نیوز)سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سینٹ الیکشن کیلئے پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

الیکشن ٹریبونل نے سینٹ الیکشن کیلئے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف قادر خان مندوخیل کی اپیل پر سماعت کی۔ ٹریبونل نے سماعت کے دوران میڈیا کو کوریج سے روک دیا اور عدالتی عملے نے میڈیا نمائندوں کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کی۔الیکشن ٹریبونل نے سماعت کے بعد وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف قادر مندوخیل کی اپیل کو مسترد کردیا اور پی ٹی آئی رہنما کی نامزدگی کو درست ٹھہراتے ہوئے سینٹ الیکشن کےلئے اہل قرار دیا۔الیکشن ٹریبونل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی سے متعلق ہمارے اختیارات محدود ہیں لہٰذا اپیل کنندہ چاہے تو آئینی دراخوست دائر کر سکتا ہے۔
 

مزیدخبریں