وقت بدل چکا،جج اپنی ذمہ داریاں پوری کریں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

Feb 23, 2021 | 12:13:PM

 (24نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان  نے کہا کہ جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے۔اب پہلے والا وقت نہیں رہا حالات بدل چکے ہیں۔جج صاحبان کو اپنی ذمہ داریاں پورا کرنا ہونگی۔

ہائیکورٹ بار راولپنڈی کی جانب سے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس مشتاق کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ مظلوم اور مفلوک الحال افراد کو فوری انصاف دینا ہوگا، وقت بدل چکا اب  تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر مضبوط لوگ انصاف کے لئے عدالتوں کا رخ کررہے ہیں۔ کیسز  میں بے جا تاریخ دینے سے پرہیز کیا جائے، ریڈر کے ذریعے آنکھیں بند کرکے ڈیڑھ دو ماہ کی تاریخ نہ دی جائے،  جو جج اپنی ذمہ داری صحیح ادا کرتا نظر نہ آیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
 

مزیدخبریں