ٹرمپ ان ٹربل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

Feb 23, 2021 | 12:15:PM

(24 نیوز)امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابھی تک مشکلات سے باہر نہیں نکل سکے ۔امریکا  کی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ جاری کرنےکی اجازت دےدی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق صدر  کے وکلا کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کو خفیہ رکھنےکی درخواست کی گئی تھی جسےامریکی سپریم کورٹ نےمستردکردیا۔سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد استغاثہ کے وکلا کو ٹرمپ کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے لیے مطلوب دستاویزات تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خلاف مبینہ مالی فراڈ کی تحقیقات کوطویل عرصےسے جاری ’ڈائن کا شکار‘ قرار دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں