کوشش ہے تعلیمی ادارے بند نہ ہوں، یاسمین راشد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر صحت برائے پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ رواں سال کے وسط تک عوام کو کورونا ویکسن مل جائے گی، ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی ادارے اب بند نہ ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نےسیف کیمپس پروگرام کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ کورونا وبا میں تبدیلی آرہی ہے، پنجاب سے کورونا وبا کہیں نہیں گئی آج بھی موجود ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے پتہ چلا ہمارے پاس ٹیسٹ کی سہولیات ناکافی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہماری لیبارٹریوں میں 22 سے 23 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہوسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوروناوائرس کے ٹیسٹ لینے کے لیے 4 نئی لیبارٹریاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔