خواجہ آصف کا وکیل کورونا کا شکار، سماعت ملتوی

Feb 23, 2021 | 14:18:PM

 (24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست پر سماعت، درخواست گزار کے وکیل کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے لئےخواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی رانا تنویر کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار رانا تنویر کے وکیل بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ محسن شاہنواز رانجھا کو کورونا ہو گیا ہے اس لیے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کی جائے۔

محسن شاہنواز رانجھا کے معاون وکیل کی استدعا پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔عدالت نے محسن شاہ نواز رانجھا کو پارلیمنٹ میں معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کے لیے عدالتِ عالیہ سے رجوع کر رکھا ہے۔
 
 

مزیدخبریں