سکھ کمیونٹی کیلئے بڑی خوشخبری ، میرج ایکٹ 2021 منظور 

Feb 23, 2021 | 14:22:PM

(24 نیوز) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اکال تخت سمیت بھارت اور دنیا بھر کی سکھ سنگتوں کو آن بورڈ لے کر ان کی مشاورت سے متفقہ طور پر تیار کئے گئے ایکٹ کی منظوری دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق قوی طور پر مذکورہ ایکٹ منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کے روبرو آئندہ ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ سکھ مذہب کے پیروکاروں کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے کے حوالے سے 3سال قبل 2018 میں سکھ میرج ایکٹ صوبائی اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا ۔سابقہ حکومت کے 5سالہ دور میں منظور کیا جانے والا پہلا پرائیویٹ ممبربل تھا۔ تاہم اس پر عمل درآمد تاحال شروع نہیں ہوا۔ جس کی بنیادی وجہ اس منظور کئے گئے ایکٹ میں شامل متعدد تجاویز پر سری اکال تخت (بھارت ) سمیت دنیا بھر کی سکھ سنگتوں کی جانب سے کئے جانے والے اعتراضات تھے۔
 رکن صوبائی اسمبلی مہندر پال سنگھ نے سکھ سنگتوں کے اعتراضات دور کرنے اور اسے دنیا بھر کے سکھوں کے لئے قابل قبول اور متفقہ بنانے کی غرض سے پاکستان سکھ گورودروارہ پربندھک کمیٹی اور متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کو آن بورڈ لیا۔
 سکھ میرج ایکٹ2021 کے حوالے سے بھارت، کینیڈا، فرانس، برطانیہ سمیت دینا بھر کی سکھ سنگتوں سے روابط کئے ان کے اعتراضات دور کرنے کے ساتھ ساتھ سکھ میرج ایکٹ کو دنیا بھر کے سکھ مذہب کے پیروکاروں کی خواہشات کے تحت تیار کرنے کے حوالے سے رہنمائی لی ،پنجاب حکومت نے سکھ میرج ایکٹ 2021 نے مسودہ قانون تیار کر لیا گیاہے۔ جس کی محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب نے منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعدسکھ میرج ایکٹ 2021 کو چیف سیکرٹری آفس کی وساطت سے ایوان وزیر اعلی بھجوایا گیا۔
 وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس مسودہ قانون کی منظوری دیتے ہوئے اسے صوبائی کابینہ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزیدخبریں