پی ٹی آئی میں اختلاف کی خبریں من گھڑت ہیں،شبلی فراز

Feb 23, 2021 | 14:57:PM

(24 نیوز)وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں اختلاف کی خبریں من گھڑت ہیں، قوم مختلف روپ میں آئے ہوئے نوسربازوں کو پہچانیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فرازنے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ دوبارہ الیکشن ہوئے تو دوبارہ ن لیگ کو شکست ہو گی ن لیگ کا پنجاب میں ووٹ بنک گر رہا ہے اور پی ٹی آئی کا ووٹ بنک بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این اے 75 کے حوالے سے فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا ہمیں قبول ہے ۔ن لیگ نے جو ماڈل ٹاﺅن میں کیا وہ سب کے سامنے ہے ۔انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، چاہے فوج کو بلائے یا دیگر اداروں سے کام لے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلاف کی خبریں من گھڑت ہیں۔ حفیظ شیخ ضرور کامیاب ہونگے اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔

مزیدخبریں