’’ کبوتر جا جا جا ‘‘اداکارہ بھاگیہ شری کی آج 52ویں سالگرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی ووڈ کی سپرہٹ فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ بھاگیہ شری کی آج 52ویں سالگرہ ہے۔انکے لاکھوں مداحوں نے انہیں مبارکباد کے پیغام بھیجے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھاگیہ شری 23 فروری 1969 کو پیدا ہوئیں تھیں ۔ انہوں نے 1989 میں سلمان خان کی فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے بالی ووڈ میں اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ اس کے لئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ فار بیسٹ فیمیل ڈیبیو ملا تھا۔ اس کے بعد وہ ’تیاگی 1992‘ اور ’رانا 1998‘ میں نظر آئی تھیں۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم کے بعد ہی بزنس مین ہمالیہ داسانی سے شادی کرلی تھی۔ بھاگیہ شری کی پیدائش مہاراشٹر کے سانگلی کے رائل فیملی میں ہوئی تھی۔ ان کے والد وجے سنگھ رام مادھو راو پٹوردھن سانگلی کے راجا تھے۔ بھاگیہ شری کا اصلی نام شری منت راج کماری بھاگیہ شری راج پٹوردھن ہے۔ انہوں نے نہ صرف ہندی فلموں میں کام کیا ہے، بلکہ وہ بھوجپوری اور کنڑ فلموں میں بھی اپنی قسمت آزما چکی ہیں۔ بھاگیہ شری کے دو بچے ہیں۔ سلمان خان اور بھاگیہ شری سے جڑا ایک قصہ بہت مشہور ہے کہ ایک بار ایک فوٹو گرافر نے سلمان خان سے فوٹو شوٹ کے دوران بھاگیہ شری کا بوسہ لینے کو کہا تھا، لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے منع کردیا تھا۔جب یہ بات بھاگیہ شری کو پتہ چلی تو انکی نظر میں سلمان خان کے لئے احترام میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔ اسی طرح سلمان خان نے بھارتی ٹی وی پروگرام ’آپ کی عدالت ‘ میں انکشاف کیا تھا کہ فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘کے چار پانچ مہینے تک کوئی مجھے نہیں ملا اور ایسا لگ رہا تھا کہ کام ملے گا بھی نہیں، کیونکہ بھاگیہ شری میڈم نے اس وقت طے کرلیا تھا کہ وہ اب فلمیں نہیں کریں گی اور شادی کرلیں گی۔ اس کے بعد انہوں نے شادی کرلی اور فلم کا پورا کریڈٹ بھی لے کر بھاگ گئیں۔ ایسا لگا انڈسٹری والوں کو کہ لیڈ فنکار تو صرف وہی تھیں، میں تو کچھ تھا ہی نہیں۔