مرغی کا گوشت 339 روپے کلو فروخت ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سمیرا کومل نے مرغی کا گوشت 339روپے کلو فروخت ہونے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں لکھا گیا ہے کہ پنجاب میں آج مرغی کا گوشت 339روپے کلو فروخت ہورہا ہے،مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو چکا ہے۔
مٹن اور بیف تو دور کی بات مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔ حکومت کی نااہلی اور بے حسی کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں فوری کمی لانے کا مطالبہ۔