ڈی ایس پی نے کہا میں آپ کو گولی مار دونگا، نوشین افتخار

Feb 23, 2021 | 15:30:PM

 (24نیوز) 19 فروری کو ہوئے ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے الزام عائد کیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران پولیس والے نے میری چادر کھینچی، ڈنڈے برسائے گئے۔

الیکشن کمیشن میں سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 سے ضمنی انتخاب کے پولنگ نتائج غائب ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی.اس موقع پر ن لیگی امیدوار نوشین افتخار نے  کہا کہ ہم نے پولنگ رکنے کی شکایت کی تھی، ڈی ایس پی نے مجھ سے کہا کہ میں آپ کو گولی مار دوں گا۔

نوشین افتخار کا کہنا ہے کہ ن لیگ اس حلقے سے 5 بار جیتی ہوں، یہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، مجھے توقع نہیں تھی کہ ڈسکہ میں لوگ قتل ہوں گے، یہ این اے 75 کے لوگوں کی جنگ ہے۔
 
 

مزیدخبریں