(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس 27 فروری کو طلب کرلیا گیا، سینٹ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس چک شہزاد، اسلام آباد سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔ مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گی۔
دوپہر ایک بجے ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین پارلیمان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں سینٹ انتخابات سے متعلق پارٹی کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔