15 سال بعد پاکستان آنا بہت اچھا لگا،کرس گیل

Feb 23, 2021 | 17:26:PM

(24نیوز) 'یونیورس باس' کرس گیل نے طویل عرصے بعد پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ یہاں مزید کرکٹ کھیلنے کا منتظر رہوں گا۔
تفصیلات کے مطابق کرس گیل نے کہا کہ 15 سال بعد پاکستان آنا بہت اچھا لگا، احتیاطی تدابیر کے باعث لیگ کے ابتدائی میچوں میں عوام کی حاضری محدود رہی مگر پھر بھی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
خیال رہے کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باعث کرس گیل جلد ہی واپس چلے جائیں گے۔

مزیدخبریں