ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ درست تھی، لیاقت خان خٹک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا لیاقت خان خٹک کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں کرپشن عروج پر ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ درست تھی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا لیاقت خان خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ صوبے میں کرپشن خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ،ختم ہونے کے دعوے جھوٹے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے کی رپورٹس عمران خان کو دھوکہ دینے کے برابر ہیں۔میرے محکمہ میں سائیڈ لائن ہونے والے افسروں دوبارہ تعینات کردیا گیا ہے۔