(24 نیوز)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا 4 مئی سے دہم اور25 مئی سے نہم جماعت کے امتحانات لینے پر غور ، امتحانات کیلئے عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق 4 مئی کوعربی، 5 کو انگریزی، 6 کو سوکس کا پیپر لیا جائے گا ۔7 مئی کو کیمسٹری ،جنرل سائنس ،8 کو پنجابی کا پیپر ہوگا ۔10 مئی کو فزکس ، 11 کو ایجوکیشن اور 12 کوحساب کا پیپر لیا جائے گا۔ 19 مئی کو بیالوجی ،کمپیوٹرسائنس اور20 کو اکنامکس پیپر ہوگا ۔21 مئی کو اردو، 22 کو اسلامیات اور 24 کو مطالعہ پاکستان کا پیپرہوگا ۔
نہم جماعت کے امتحان کا آغاز 25 مئی سے ہوگا ۔25 مئی کو عربی ،26 کو انگریزی اور27 کو پنجابی کا امتحان ہوگا ،28 مئی کو بیالوجی ،کمپیوٹرسائنس اور 29 کو ایجوکیشن کا پیپر ہوگا ،31 مئی کو حساب ، یکم جون کو سوکس اور 2 جون کو فزکس کا پیپر ہوگا ،4 جون کو اردو، 5 کو اسلامیات اور 7 کو کیمسٹری کا پیپر ہوگا ۔8 جون کو اکنامکس اور 9 جون کو مطالعہ پاکستان کا پیپر ہوگا۔ امتحانات شارٹ سلیبس کے مطابق ہوگا۔