براڈشیٹ کو ہرجانہ جھوٹ بولنے والے ٹولے کے منہ پر طمانچہ ہے،مریم نواز

Feb 23, 2021 | 18:12:PM
براڈشیٹ کو ہرجانہ جھوٹ بولنے والے ٹولے کے منہ پر طمانچہ ہے،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ کو برطانیوی عدالت سے ہرجانہ جھوٹ بولنے اور الزام لگانے والوں کے منہ پر زناٹے دارطمانچہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے براڈشیٹ کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا  ہے کہ براڈ شیٹ کو لندن فلیٹس کے بارے میں سوال اٹھانے اور پھر عدالت سے بھاگ جانے پر نواز شریف کے وکلا کو 45 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے۔ جھوٹ اور فریب کے کھیل میں اسی طرح لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔ اب تو کچھ شرم کچھ حیاکرو؟۔
مریم نواز نے کہا کہ براڈشیٹ تو اپنے جھوٹے الزامات پر عدالت میں عزت افزائی کروا چکی ہے مگر ابھی ان لوگوں کا احتساب باقی ہے جو پاکستانی عوام کا پیسہ اپنی ذاتی انا کی جنگ میں جھونکتے رہے اور جو چھپ چھپ کہ براڈشیٹ والوں کو ملتے تھے اور اپنا حصہ مانگتے تھے۔ اب سب حقائق عوام کے سامنے آئیں گے۔