اب بچوں کو جسمانی سزا نہیں دی جا سکے گی ،قومی اسمبلی نے بل منظور کر لیا

Feb 23, 2021 | 18:17:PM
اب بچوں کو جسمانی سزا نہیں دی جا سکے گی ،قومی اسمبلی نے بل منظور کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بچوں کو جسمانی سزا دینے کی ممانعت سے متعلق بل قومی اسمبلی میں منظور ہو گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی رکن مہناز اکبر عزیز نے بل ایوان میں پیش کیا۔
 تفصیلات کے مطابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں اس بل پر کوئی اعتراض نہیں۔بل میں حکومت کی جانب سے پیش کردہ ترمیم بھی شامل کی گئی۔
شیریں مزاری نے بتایا کہ اس ترمیم کا فائدہ یہ ہوگا کہ شکایت عدالت میں درج کی جا سکے گی۔ پہلے بل میں کہا گیا تھا کہ شکایت حکومت کی قائم کردہ کمیٹی میں کی جا سکے گی، بل میں ترمیم کی ہے شکایت براہ راست عدالت میں کی جا سکے گی۔