(24 نیوز)معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما ورزش کے دوران زخمی ہو گئے، طبی امداد کے بعد وہیل چیئر پر گھر منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کامیڈین کپل شرما کی ائیرپورٹ سے وہیل چیئرپر جانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد کپل کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی کہ آخر کپل کو ایسا کیا ہوگیا، صرف یہی نہیں بلکہ کپل کو وہیل چیئرپر دیکھ کر فوٹوگرافرز نے جب تصاویر لینے کی کوشش کی تو کامیڈین آپے سے باہر ہوگئے اور فوٹوگرافرز کو گالی دیدی۔
کپل شرما نے وہیل چیئر پر جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں بس ورزش کے دوران کمر انجرڈ ہوگئی ہے جو کہ چند دنوں میں ٹھیک ہوجائے گی تاہم آپ سب کا میری صحت کے بارے میں فکرمند ہونے کا شکریہ۔