کوشش ہے، ایران کبھی ایٹمی ہتھیا ر حاصل نہ کر سکے ،امریکی وزیرخارجہ

Feb 23, 2021 | 19:06:PM
کوشش ہے، ایران کبھی ایٹمی ہتھیا ر حاصل نہ کر سکے ،امریکی وزیرخارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے واضح کیا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے کو مضبوط بنانا اوراس میں توسیع بھی چاہتے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلینکن نے یہ بات جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام ہتھیاروں کے عدم پھیلاﺅ سے متعلق کانفرنس میں پہلے سے ریکارڈ تقریر میں کہی ۔انہوں نے کہاکہ امریکا بدستور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے مگراس مقصد کو سفارت کاری ہی کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ صدر جو بائیڈن یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران 2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی سخت پاسداری کرے تو ان کی انتظامیہ بھی ایسا کرے گی۔انٹونی بلینکن نے مزید کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر مشترکہ جامع لائحہ عمل (ایران سے جوہری سمجھوتے) کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں اور اس میں اس انداز میں توسیع چاہتے ہیں کہ اس میں تشویش کے دوسرے پہلوں کا بھی احاطہ کیا جاسکے۔ان میں ایران کا خطے میں تخریبی کردار ،بیلسٹک میزائلوں کی ترقی اور پھیلا ﺅشامل ہے۔
امریکی وزیرخارجہ نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے(آئی اے ای اے)کے ساتھ طے شدہ سمجھوتوں اور بین الاقوامی تقاضوں کی بھی پاسداری کرے۔