ٹھنڈ سےبچے کی ہلاکت۔۔ والدین کا بجلی کمپنی پر 100 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )امریکی ریاست ٹیکساس میں برفانی سردی کی حالیہ لہر میں موت کا شکار ہونے والے 11 سالہ بچے کے اہلِ خانہ نے نجی پاور کمپنیوں پر غفلت برتنے پر 100 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
گیارہ سالہ کرسچئن پی نیڈا ان درجنوں افراد میں شامل ہے جو ٹیکساس کے برفانی موسم میں موت کا شکار ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرسچئن پی نیڈا کے والدین کا کہنا تھا کہ اس کی موت سردی سے ہوئی لیکن پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم نتائج آنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔
کرسچن کے والدین نے پاور کمپنیوں پر منافع خوری کا الزام لگایا ۔ خراب موسم میں بلیک آوٹ اور بعض صارفین کو حد سے زیادہ بجلی کے بل بھیجنے پر ٹیکساس کی پاور کمپنیوں کو وسیع تر تفتیش کا سامنا ہے۔