بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )عراق کے دارالحکومت بغداد میں انتہائی سکیورٹی والے علاقے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے پر ایک اور راکٹ حملہ کیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کے سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی جانب تین راکٹ داغے گئے تھے۔ان میں سے ایک سفارت خانے کے احاطے میں گرا اور دو نزدیک واقع شہری آبادی پر گرے ۔فوری طور پر اس راکٹ حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
عراق میں امریکا اور اس کے اتحادی مغربی ممالک کی فوجی اور سفارتی تنصیبات پر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں یہ تیسرا حملہ ہے۔ہفتے کی شب بغداد سے 80 کلومیٹرشمال میں واقع شہر بلد میں امریکا کے ایک فوجی اڈے پرکاتیوشا راکٹ داغے گئے تھے۔اس اڈے پر امریکی اہلکار اور کنٹریکٹر رہتے ہیں۔