شادی بیاہ پر کھانا کیسے تیار ہوتا ہے؟ویڈیو دیکھ کرآپ بھی بھوکا رہنے کو تر جیح دیں گے

Feb 23, 2021 | 20:31:PM
شادی بیاہ پر کھانا کیسے تیار ہوتا ہے؟ویڈیو دیکھ کرآپ بھی بھوکا رہنے کو تر جیح دیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شادی کی تقریب کے لیے کھانے تیار کرنے والے ایک آدمی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جو ایسی قبیح حرکت کر رہا ہوتا ہے کہ دیکھ کر ہی قے آنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق انڈیا ٹائمزکا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ہونے والی ایک شادی سے سامنے آئی ہے۔ جہاں روٹیاں پکانے والا آدمی روٹیاں بنانے کے دوران پانی کی بجائے ان پر تھوک رہا ہوتا ہے اور پھر انہیں تندور میں لگا رہا ہوتا ہے۔


اس کی ویڈیو وائرل ہونے پرپولیس حرکت میں آئی اورگرفتار کر لیا ۔پولیس سٹیشن کے انچارج کا کہنا تھا کہ ”ویڈیو وائرل ہونے پر ہم نے اس کا نوٹس لیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم روانہ کی۔

ملزم اروما گارڈن کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے لیے کھانا تیار کر رہا تھا۔ جہاں اس نے یہ حرکت کی اور ایک مہمان نے چھپ کر اس کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی تھی۔