(24نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ،جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر حسن الیاس عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سجنا کا تعلق ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حسن عرف سجنا میر علی میں چار خواتین ورکرز کے قتل میں ملوث تھا،مارا جانے والا دہشتگرد فورسز اور پرامن شہریوں کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں بشمول بارودی سرنگ کے حملوں،اغو ا برائے تاوان،ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری کے علاوہ دہشتگردوں کی بھرتی میں ملوث رہا ہے۔
فورسز نے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کیں۔فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔