ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف

Feb 23, 2021 | 20:59:PM

(24نیوز)سلطانز کی زلمی کے خلاف شان دار بیٹنگ،مقررہ اوورز میں4 وکٹوں پر 193 رنز بناڈالے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز نے بیٹنگ کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک بڑا ہدف پشاور زلمی کے لیے مقرر کردیا۔ کرس لین ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگئے اور زلمی کے محمد عرفان نے انھیں ایک رن بنانے کے بعد ہی پویلین کی راہ دکھادی۔

محمد رضوان نے جیمز وینس کے ساتھ مل کر ٹیم کو 82 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی، جہاں رضوان امام الحق کو کیچ دے بیٹھے۔جیمز وینس کا بلا رنز اگلتا رہا اور اب ان کا ساتھ صہیب مقصود دے رہے تھے جنہوں نے 36 رنز کی اننگز کھیلی اور ان کی باری کا خاتمہ ثاقب محمود نے کیا۔جیمز وینس اور صہیب مقصود نے 71 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، تاہم اس شراکت کے بعد جیمز کے ساتھ ریلی روسو وکٹ پر کھڑے رہے۔ جیمز وینس نے رواں سیز میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے 55 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو 193 ٹوٹل تک پہنچادیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں ۔

مزیدخبریں