(24نیوز)تحریک انصاف سندھ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ لیاقت علی جتوئی نے اپنی جماعت کے حوالے سے بڑاانکشاف کرکے مر کزی سیاست میں نیا بھو نچا ل پیدا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت جتوئی نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیف اللّٰہ ابڑو کو سینٹ کا ٹکٹ 35 کروڑ روپے میں بیچا ہے۔سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں تین، چار لوگوں نے اپنے من پسند افراد کو سینٹ کی ٹکٹس دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب آپ سیف اللّٰہ ابڑو کو ہی دیکھ لیں، میں اس کے متعلق بات نہیں کرنا چاہتا، وہ اس قابل ہی نہیں ہے کہ میں اس کا ذکر بھی کروں۔
لیاقت جتوئی نے یہ بھی کہا کہ اب جب کے آپ لوگوں نے سوال کیا ہے تو میں بتادوں کہ سیف اللّٰہ ابڑو کو 35 کروڑ میں سینٹ ٹکٹ بیچا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سیف اللّٰہ ابڑو 6 ماہ قبل پی ٹی آئی میں آیا ہے، میں پوچھتا ہوں کہ اسے کس بنیاد پر اور کس میرٹ پر الیکشن کے لیے ٹکٹ دی گئی؟۔
سینٹ کا ٹکٹ 35 کروڑ روپے میں بیچا گیا،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعلیٰ کا انکشاف
Feb 23, 2021 | 21:59:PM