(24نیوز) ملک میں گزشتہ 20 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 96 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 3 ہزار 873 ہوگئی،مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ نو پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 768، سندھ میں 5 لاکھ 65 ہزار 319، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 337، بلوچستان میں 35 ہزار 294، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 413، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 988 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 754 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 62 لاکھ 16 ہزار 305 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 744 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 9 ہزار 515 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 230 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 96 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 471، سندھ میں 8 ہزار 45، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 226، اسلام آباد میں ایک ہزار 7، بلوچستان میں 374، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 784 مریض جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کتنی ہوں گی؟اہم خبر جانیے