چیف جسٹس کامختصر فیصلہ:زرداری اور فواد چودھری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدرآصف علی زرداری اوروفاقی وزیرفواد چوہدری کونااہل قراردینے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غیر منتخب جج کیوں انہیں نا اہل قرار دے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اورسابق صدرآصف زرداری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد کردیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مختصر فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ دو لاکھ ووٹرز کسی کو منتخب کریں تو غیر منتخب جج کیوں اسے نااہل قرار دے۔ سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی تنازعات عدالتوں سے باہر نمٹائیں۔ مفاد عامہ میں عدالتوں کو منتخب نمائندوں کی نااہلی کے کیسز میں پڑنا ہی نہیں چاہیے۔
عدالت نے استفسارکیا کہ کسی بھی منتخب نمائندے کو نااہل کرنے کے لیے عدالت کو کیوں کیس سننا چاہیے؟ یہ عدالت اس معاملے میں اپنا اختیار استعمال کرنے سے گریز کرتی ہے۔
درخواستیں خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ماں دو سالہ بیٹی کو لینے ڈے کئیر سینٹر پہنچی تو کیاخوفناک منظر دیکھا؟ روتے ہوئےبتا دیا