(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلہ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دیکر دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میںپلے آف مرحلے کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا گیا، قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سلطانز کے کپتان رضوان کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
شاہین الیون 164 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، فخر زمان نے سب سے زیادہ 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق 5، کامران غلام 20، محمد حفیظ صفر، ہیری بروک 13، سمت پٹیل 11 ، فل سالٹ اور شاہین آفریدی 1،1 رن بنا کر پویلین لوٹے۔
فاتح ٹیم کی جانب سے شاہنواز دھانی نے شاندار باؤلنگ کراتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا، آصف آفریدی اور خوشدل شاہ نے 1،1 اور آصف آفریدی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ شان مسعود دو اور عامر عظمت 33 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ اس دوران محمد رضوان اور ریلی روسو نے زبردست باری کھیلی۔ دونوں کے درمیان 113 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ دونوں نے بالترتیب 53 اور 65 رنز بنائے۔ محمد حفیظ اور سمت پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت گرفتاریاں نہ کرنیکا حکم