لونگ کے تیل کی مچھرمار خاصیت ۔کیسے استعمال کیا جائے؟

Feb 23, 2022 | 12:35:PM

 (ویب ڈیسک)کیا آپ کو معلوم ہے کہ مچھر دنیا کا سب سے خطرناک جاندار ہے اور یہ دعویٰ عالمی ادارہ صحت کا ہےجس کی وجہ یہ ہے کہ مچھر کی بدولت ملیریا، ڈینگی اور اب مختلف ممالک میں زیکا وائرس جیسے امراض پھیل رہے ہیں ،لونگ کے تیل میں موجود یوگینول نامی مرکب پایا جاتا ہے یہ بالخصوص ایڈس ایجپٹائی مچھر کا لاروا تباہ کرسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ مچھر اب بھی انسان کا سب سے خوفناک دشمن کیڑا ہے،ماہرین نے معلوم کیا ہے کہ ایڈس ایچپٹائی مچھر جان لیوا ڈینگی مرض اور بخار پھیلانے کی وجہ سے بڑے قاتل کہلاتے ہیں۔ اس لیے ماہرین نے لونگ کے تیل پر مفصل تحقیق شروع کی ہے۔ دوسری جانب کیمیکل والی کیڑے مار ادویہ کے مقابلے میں لونگ کا تیل قدرتی اور ماحول دوست دوا کا کام کرتا ہے۔

 اگرچہ کیڑے مار ادویہ ماحول دوست نہیں ہوتیں اور ان کی آلودگی بہت نقصاندہ ہوتی ہے۔ پھر کیڑے مار کیمیکل مٹی میں جمع ہوکر طویل عرصے تک موجود رہ کر انسان اور دیگر جانوروں کے لئے نقصاندہ ہوتے ہیں۔ لیکن لونگ کا تیل ان کی طرح فوری اثر نہیں کرتا اور اسی کو مؤثر بنانے پر تحقیق ہورہی ہے۔

 بھارت کی گوہاٹی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مسلسل تحقیق کے بعد لونگ کے تیل کی افادیت بڑھانے پر کام کیا ہے۔ انہوں نے لونگ کے تیل میں موجود تمام اجزا کا بغور جائزہ لیا اور اس کے بعد اس سے طاقتور ترین جزو نکالا ہے۔ اس نامیاتی مائع کا نام ’پائی پیرونائل بیوٹاآکسائیڈ ( پی بی او) ہے جو ایڈس ایچپٹائی کے لاروا کو بہت تیزی سے ہلاک کرتا ہے۔ اس لئے یہ کیمیکل ایک ماحول دوست اور محفوظ مچھر مار دوا بن سکتا ہے۔

اب اگر اسے یوگینول کے ساتھ ملاکر استعمال کیا گیا تو اس کے بہترین نتائج سامنے آئے۔ یوگینول انسانوں کے لیے بہت ہی کم زہریلا ہے اور اسے استعمال کرنے سے ماحول پر منفی اثرات بھی مرتب نہیں ہوتے۔ ماہرین کے مطابق کم خرچ کیمیکل کو اگر کھڑے پانی اور دیگر اقسام کے تالابوں میں ملایا جائے تو فوری طور پر مچھرے کے تمام کیڑے فنا ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    چیف جسٹس کامختصر فیصلہ:زرداری اور فواد چودھری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد

مزیدخبریں