وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کورونا وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی گئی ، انہوں نے مزید بتایا کہ عبدالقدوس بزنجو کو کورونا کی علامات ہیں تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے۔
ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو مکمل آرام کا مشورہ دیدیا ہے۔تاہم وزیراعلٰی بلوچستان آن لائن اجلاس کے ذریعے اہم سرکاری امورپر مشاورت جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک انتقال کر گئے