ترمیمی ایکٹ سے متفق نہیں۔ فوری واپس لیا جائے۔وفاقی وزیر کا عمران خان کو خط

Feb 23, 2022 | 13:34:PM
ترمیمی ایکٹ سے متفق نہیں۔ فوری واپس لیا جائے۔وفاقی وزیر کا عمران خان کو خط
کیپشن: وفاقی وزیر امین الحق فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وفاقی وزیر امین الحق نے متنازع پیکا ترمیمی آرڈیننس پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا اورکہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کی آواز سنیں، یہ ترمیمی آرڈیننس فوری واپس لیں۔

 امین الحق نے متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ پر لکھے گئے خط میں کہا کہ وزیراعظم اس ایکٹ پر میڈیا اور سول سوسائٹی سے مشاورت شروع کریں، ہم ترامیم سے متفق نہیں کیونکہ اس میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔ بنیادی حقوق کے خلاف ایسے قوانین کی حمایت کسی صورت نہیں کرسکتے، اتحادی ہیں لیکن عوام کےبنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی تنظیم سے تعلق اہم ہے، ترمیمی آرڈیننس حکومت کی عوامی حمایت کیلئے خطرہ، آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نورا فتیحی کے ہمشکل لڑکےکی سوشل میڈیا پر دھوم

وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم صحافتی تنظیموں، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے نئی ترامیم جاری کرائیں گے، ترامیم میں بلاضمانت گرفتاری اور فیک نیوزکی تشریح نہ ہونے سے ملک میں بےچینی پھیل رہی ہے۔صحافتی تنظیموں، انسانی حقوق تنظیموں و ماہرین کی رائے لی جاتی تو بہتر ترامیم ہوسکتی تھیں،صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، ہرحکومت میڈیا سے اپنے تعلقات پر فائدہ اٹھاتی رہی ہے۔

 ایم کیو ایم رہنما نے مزید  کہاکہ ترمیمی آرڈیننس کی وجہ سے صحافی اور میڈیا تنظیمیں حکومت کے خلاف ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی میں دنیا کے سب سے خوب صورت ’میوزیم آف دی فیوچر‘ کا افتتاح