سیاسی و سماجی شخصیات کا رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ سینیٹر رحمان ملک ایک ملنسار اور نفیس انسان اور پارٹی کا سرمایہ تھے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے بھی سابق سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےرحمان ملک کے انتفال پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے،انہوں نے مرحوم رحمان ملک کے بلند درجات کے لئے دعاکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لونگ کے تیل کی مچھرمار خاصیت ۔کیسے استعمال کیا جائے؟