خاتون نے ہسپتال ایمرجنسی کے باہر رکشے میں بچے کو جنم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہورکے جناح ہسپتال میں ایمرجنسی کے باہر خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا، مدد کے لیے پکارتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق جناح ہسپتال میں ایمرجنسی کے باہر خاتون نے رکشہ میں بچے کو جنم دے دیا ۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہم مدد کے لیے پکارتے رہے لیکن ہسپتال کا عملہ نہ پہنچا۔
دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون اس وقت گھر سے نکلی جب حالت تشویشناک تھی ،خاتون کو پہلے ہسپتال پہنچ جانا چاہیے تھا۔خاتون اور بچہ دونوں کی حالت بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں کب ہونگی۔ فیصلہ ہو گیا
دوسری جانب اے ایم ایس جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ جیسے پتا چلا فوری طور پر عملہ پہنچ گیا اور ڈیلیوری رکشے میں ہی کر دی گئی، کسی قسم کی تاخیر نہ ہوئی۔رکشہ میں بچے کی پیدائش کے واقعہ کی انکوائری مکمل کرلی۔رکشہ میں بچے کی پیدائش ہسپتال دیر پہنچنے کی وجہ سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: نورا فتیحی کے ہمشکل لڑکےکی سوشل میڈیا پر دھوم