(24 نیوز) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت سائنس مضامین کا امتحان دینے والے 22 لاکھ طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق پوراسال گزر نے کے باوجود میٹرک اور انٹر کے طلبا کو پریکٹیکل کی کاپیاں نہیں مل سکیں، میٹرک اور انٹر کا امتحان شروع ہونے میں صرف 2 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔
لاہور بھر سے ساڑھے تین لاکھ سائنس کے طلبا امتحان میں شرکت کرتے ہیں، پریکٹیکل کی کاپیاں نہ ملنے سے 22 لاکھ بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: نورا فتیحی کے ہمشکل لڑکےکی سوشل میڈیا پر دھوم
ٹیچر رہنما کاشف شہزاد چودھری نے پی ایم آئی یو سے بچوں کو پریکٹیکل کاپیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ بچوں کو پریکٹیکل کاپیوں کی فراہمی کیلئے ٹیکسٹ بک بورڈ سے رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں کب ہونگی۔ فیصلہ ہو گیا