(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا میسجنگ پلیٹ فارم وٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے وائس نوٹ فیچر میں بڑی تبدیلیاں متعارف کرادیں۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اپ ڈیٹ فیچر کے تحت صرف ان وائس نوٹ پر کام کرے گا جو کسی کو براہ رات بھیجے جائیں گے۔ اسی طرح وائس نوٹ کے آئکون کا رنگ جو کہ عام طور پر پیلا ہوتا ہے، اب جب بھی صارف کوئی نوٹ یا ساؤنڈ کلپ فارورڈ کریں گے تو یہ نارنجی رنگ میں ظاہر ہوگا۔
وٹس ایپ اب فارورڈ کیے گئے وائس نوٹ اور آڈیو فائلوں کے درمیان فرق کرنے کے لیے مختلف آئیکنز کا استعمال کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں :میٹرک و انٹر کے 22 لاکھ طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑھ گیا
فارورڈ کیے گئے وائس نوٹ میں اب وائس ویوفارمز شامل ہوں گے لیکن صرف اس صورت میں جب اسے واٹس ایپ کے اس ورژن کا استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ہو جہاں یہ فیچر فعال ہو۔واٹس ایپ نے حال ہی میں وائس نوٹ پلے بیک کی رفتار کو کم یا تیز کرنے کے مختلف آپشنز متعارف کرائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں کب ہونگی۔ فیصلہ ہو گیا
اس کے علاوہ فارورڈ کئے گئے وائس نوٹوں میں بھی یہ خاصیت پائی جائے گی، لیکن یہ آڈیو فائلوں کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔