اسلام آباد کی فضاؤں میں پراسرار اڑن طشتری نے ہلچل مچا دی، ویڈیو وائرل

Feb 23, 2022 | 16:36:PM

(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی فضاؤں میں اڑن طشتری دیکھی گئی ہے جو کامل دو گھنٹوں تک ہوا میں  دیکھی جاتی رہی۔

 رپورٹ کے مطابق برمنگھم پلٹ اسلام آباد کا شہری ارسلان وڑائچ نے دعوی کیا ہے   کہ جب وہ اپنا ڈرون اڑانے کے بعد چھت پر ڈرون  لینڈنگ کروارہے  تھے تو اچانک ان کی نظر اس اڑن طشتری پر پڑی ۔ جس پر انہوں نے اپنے موبائل فون کے کیمرے کی مدد سے ریکارڈنگ شروع کردی۔ اور وہ 13 منٹ تک ریکارڈنگ کرتے رہے۔

 یادرہے یہ اب تک دستیاب سب سے زیادہ واضح اور لمبی اڑن طشتری یا یو ایف او کی ریکارڈنگ ہے۔ ارسلان وڑائچ کے مطابق یہ نہ تو ڈرون تھا نہ کوئی طیارہ یا کھلونا طیارہ ۔ تکونی شکل کی  سیاہ رنگ کی اڑن طشتری تھی جو کچھ عرصہ فضا میں معلق بھی رہی.

یہ بھی پڑھیں:    گائے کا گوشت کیوں کھایا:بدترین تشدد کے بعد مسلمان شہید

مزیدخبریں