(24 نیوز)اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے سستاہوکر 177.10 روپے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسےکم ہو گئی اور ڈالر 177.10 روپے میں فروخت ہو ا۔ اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں میں یورو 201 روپے پر برقرار رہا ، برطانوی پاؤنڈ 241 روپے پر برقرار رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 5 پیسے کمی سے 48.95 روپے کا ہوگیا اور سعودی ریال 10 پیسے کمی سے 47.05 روپے میں فروخت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ، انٹر بینک میں مہنگا،آج کا ریٹ جانئے