گہرے کھڈے میں پھنسا ہاتھی کیسے باہر نکلا؟ دلچسپ ویڈیو دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب رپورٹ)بھارت میں ہاتھی کابھاری بھرکم بچہ گہرے گڑھے میں گر گیا ،جسے محکمہ جنگلات کے کے عملے نے بڑی تگ و دو کے بعد باہر نکالا۔اس دلچسپ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے جنگلات میں پیش آیا جہاں ہاتھی کا بچہ کئی فٹ گہری کھائی میں جا گرا،محکمہ جنگلات کے افسران نے بتایا کہ رات 4 بجے ہاتھی کے بچے کے کھائی میں گرنے کی اطلاع ملی۔ کھائی بہت گہری تھی ہاتھی کے بچے کو باہر نکالنا انتہائی مشکل نظر آ رہا تھا لیکن محکمہ جنگلات کے افسران نے ہمت نہیں ہاری اور گڑھے کو پانی سے بھر دیا۔محکمہ جنگلات کے افسران جانتے تھے کہ ہاتھی تیرنا جانتے ہیں لہذا انہوں نے گڑھے میں پانی بھر دیا ، جس کے بعد جیسے ہی پانی کی سطح بلند ہوتی گئی تو ہاتھی کا بچہ تیراکی کرتے ہوئےپانی کے ساتھ ساتھ اوپر آتا گیا،جب پانی اور زمین کی سطح تقریباً برابر ہوئی تو افسران نے ہاتھی کے بچے کو رسیوں کی مدد سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے ۔
Another day, another pachyderm get into trouble on 21/02/2022 at 1am in #Medinipur, no issue @WbdfSocial #Forest dept. Dedicated to serve... few lessons of #swimming and learning about #buoyancy, the #Elephant was #rescued and guided safely into #FOREST by 4am. Thanks to all.. pic.twitter.com/ahQi0NgQgP
— sandeepberwal@IFS (@sandeepberwal) February 21, 2022
سندیپ بروال نامی صارف نے انسٹاگرام پر اس دلچسپ واقعہ کی ویڈیو کو شئیر کیا ہے اور ہاتھی کو گڑھے سے باہر نکالنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں اور ہمت دکھانے پر اپنے کمنٹس باکس میں محکمہ جنگلات کے افسران کو داد بھی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے ریٹ میں دوسرے دن بھی کمی