سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت نے یکم مارچ سے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کا معاملہ طے ہو گیا،یکم مارچ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہ 15 فیصد بڑھے گی ،وزارت خزانہ نے 15 فیصد خصوصی الاﺅنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت خزانہ نے کہاہے کہ گریڈ1 سے 19 کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے الاﺅنس ملے گا ،پہلے سے ہی 100 فیصد یازیادہ الاﺅنس لینے والے مستفید نہیں ہوں گے ،وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کی چودھری برادران سے ملاقات ختم، شہبازشریف سے ہونیوالی ملاقات پر اعتماد میں لیا