(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت سے چین حوصلہ پکڑے گا۔امریکی ریڈیو پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین پر روس کا حملہ چینی صدر کو تائیوان پر قبضہ کرنے کی ہمت دے گا، سابق صدر کے مطابق چین تائیوان پر حملہ کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جب وہ صدر تھے تو چینی روسی صدور میں سے کوئی حملہ کرنے کی ہمت نہیں کر سکا، ٹرمپ نے صدر بائیڈن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے روسی صدر کو کم تر سمجھا، صدر ٹرمپ نے جو بائیڈن کو بین الاقوامی تعلقات میں کمزوری کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔واضح رہے یوکرین اور روس کے درمیان تنازع شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ متنازع علاقوں کو تسلیم کر کے روس نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کے حوالے سے روسی اقدامات قابل مذمت ہیں اور روس فوری طور پر مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ واپس لے۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے خلاف تجارتی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یو کرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے صدر پیوٹن کے اقدام کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ نامناسب حرکات۔ناشائستہ زبان ۔عامر لیاقت کو پارٹی سے نکالا جائے ۔پی ٹی آئی رہنما کی درخواست
یوکرین پر روسی جارحیت چین کا حوصلہ بڑھائے گی۔تائیوان پرحملہ کردیگا۔ٹرمپ
Feb 23, 2022 | 20:31:PM