(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں نامعلوم وکیل کےمبینہ تشددسے پولیس کی سپیشل برانچ کاکلرک جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق سپیشل برانچ کااہلکار عبدالرحمان اپنے دوست سید مہدی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ راستے میں عبدالرحمان اورنامعلوم وکیل کےدرمیان موٹرسائیکل ٹکرانےپر جھگڑا ہوا، ربانی چوک کےقریب نامعلوم وکیل نے عبدالرحمان کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاجا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد وکیل موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائن لاہور سے اس افسوسناک واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔سی سی پی او لاہور نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد کی بنا پر ملزم کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے ریٹ میں دوسرے دن بھی کمی