پی ایس ایل کی دنیا بھر میں دھوم،کتنے فیصد لوگ ان مقابلوں کو دیکھتےہیں ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ٹوینٹی ٹوینٹی کرکٹ کا کھیل بڑا مقبول ہے اور پاکستان سُپر لیگ کی دھوم ہر جگہ مچی ہوئی ہے ،پاکستان میں ہونے والے پی ایس ایل سیزن 7 کے مقابلے دنیا بھر میں دیکھے جا رہے ہیں۔ ان مقابلوں نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں۔
ترکی اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور آسٹریلیا میں پی ایس ایل سیزن 7 کے مقابلے دیکھنے والوں کی شرح 65 فیصد ہے، دوسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں پاکستان کے شاندار میچ دیکھنے والے لوگوں کی شرح 61 فیصد جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان میں یہ شرح 60 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کے ریٹ میں دوسرے دن بھی کمی