(24 نیوز)بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کمانڈر سمیت10 دہشت گردمارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے کیمپ اور ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا،دہشتگردوں نے آپریشن کے دوران بھاگنے کی کوشش میں اندھادھندفائرنگ کی، سکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر آصف عرف مکیش سمیت 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد بلوچستان کے علاقے تربت اور پسنی میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حالیہ حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا،یہ ہتھیارسیکیورٹی فورسزپرحملوں میں استعمال ہونے تھے، آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری