معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی لیجنڈری اداکارہ للیتہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں،ان کی عمر 74 برس تھی۔اداکارہ للیتہ ایک لمبے عرصے سے بیمار اور ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔
اداکارہ نے 50سالہ کریئر میں 500سے زائد فلموں میں کام کیا تھا انہیں بہترین کام کی وجہ سے دو نیشنل ایوارڈز بھی دیئے گئے جبکہ سپورٹنگ ایکٹر کے طور پر بھی اداکارہ کو کیرلہ ریاست کی طرف سے بھی چار ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔1978 میں انھیں پہلا ریاستی ایوارڈ ان کی فلم ’نیلاپونم‘ میں بہترین اداکاری پر ملا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ ویر جعفری کا اپنی اہلیہ کیساتھ ڈانس،دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے