گندے۔۔بلال شاہ نے ایسا کیا کر دیا۔حریم شاہ کو گندا کہنا پڑ گیا۔ویڈیو وائرل

Feb 23, 2022 | 22:40:PM
پانی۔تین سانس۔نماز۔تربیت۔ویڈیو۔قلفی
کیپشن: حریم شاہ شوہر بلال شاہ کے ساتھ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )کہا جاتا ہے کہ بچوں کی تربیت ماں کی گود سے شروع ہوتی ہے اور پھر ماں ہی بچوں کو اٹھنا بیٹھنا اور دیگر آداب سکھاتی ہے اور یہ تربیت جاری رہتی ہے۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ ابھی ماں تو نہیں بنیں لیکن انہوں بچوں کو تربیت دینے کی تربیت سیکھنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔
حریم شاہ نے حسب معمول ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ شوہر بلال شاہ کی تربیت کرتی نظرآرہی ہیں۔ویڈیو میں بلال شاہ کھڑے ہو کر پانی پیتے ہیں۔جس پر حریم شاہ انہیں ٹوکتے ہوئے کہتی ہیں کہ کئی مرتبہ کہا ہے کہ بیٹھ کر بسم اللہ پڑھ کرپانی پیا کریں تین سانسوں میں پئیں۔کھڑے ہو کر پانی پینے سے گناہ ہوتا ہے۔کسی ایک سنت پر عمل کر لیں شاید اسی طرح اللہ مغفرت فرمادے۔
حریم شاہ نے مزید کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ کھڑے ہو کر پانی پینے سے کتنا نقصان ہو تا ہے۔یہ سائنس کی ر یسرچ بھی ہے۔نماز پانچ وقت کی پڑھتے ہو لیکن بیٹھ کر پانی نہیں پی سکتے۔گندے۔
اسی دوران بلال شاہ فریج سے قلفی لے کر مزے سے کھاتے ہیں اور کچھ بڑبڑا بھی رہے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں۔شاہ ویر جعفری کا اپنی اہلیہ کیساتھ ڈانس،دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے