کیٹ مڈلٹن کا دورہ ڈنمارک ،بچپن کی یادیں تازہ کرلیں، ویڈیو وائرل

Feb 23, 2022 | 23:10:PM
شہزادی کیتھرین مڈلٹن، بچپن، یادوں کو تازہ،
کیپشن: شہزادی کیتھرین مڈلٹن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ڈچز آف کیمبرج، شہزادی کیتھرین مڈلٹن نے جوکہ آج کل ڈنمارک کے دورے پر ہیں، انہوں نے ڈنمارک میں اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرلیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر ڈنمارک سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔اس ویڈیو میں کیٹ مڈلٹن کو سلائیڈ لیتے اور لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پلے لیب میں ایک دلچسپ سبق۔مستقبل کی ملکہ برطانیہ کی سلائیڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ کیٹ مڈلٹن اپنے رائل فانڈیشن سنٹر فار ارلی چائلڈ ہڈ کے ساتھ بچوں کے حوالے سے اٹھائے گئے اپنے اقدامات کو فروغ دینے اور اس حوالے سے ڈنمارک کے طریقہ کار کے بارے میں جاننے کیلئے ڈنمارک گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن ، کمانڈر سمیت 10دہشت گرد ہلاک