آرمی چیف سے یورپی یونین کے نمائندے کی ملاقات ، ایمون گلمور نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

Feb 23, 2022 | 23:40:PM
 آرمی چیف۔ملاقات۔یورپ۔یونین۔امن۔آئی ایس پی آر
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ س
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ایمون گیلمور نے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ یورپی یونین کے ساتھ سفارتی تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں کثیر النوعیت تعلقات کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، ایمون گلمور نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دھانی کرائی کہ وہ یورپی یونین اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔https://www.24urdu.com/الیکشن کمیشن کے انتخابی ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات۔ معاملہ حکومت کے سامنے اٹھانےکا فیصلہ-Feb-2022/46702