پاکستان آنے وا لوں کیلئے خوشخبری۔ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم 

Feb 23, 2022 | 23:52:PM

  (24نیوز)پاکستان آنے والے مسافروں کے حوالے سے کویڈ پروٹوکول میں تبدیلی،مکمل ویکسینیٹڈ افراد کےلئے نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ۔
 جاری اعلامیہ کے مطابق نئے پروٹوکول 24 فروری رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مکمل ویکسینیٹڈ افراد کےلئے نگیٹو پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق نا مکمل ویکسینیٹڈ اور 12 سال عمر سے زائد مسافر کو نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ رزلٹ دکھانا ہوگا،ہوائی سفر کے ذریعے پاکستان آنے والوں کے لئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دیا گیا ،12 سال سے کم عمر کے مسافروں کو فل ویکسینیشن کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہوگا تاہم 12 سے 18 سال تک کے مسافر 31 مارچ 2022 تک مکمل ویکسینیشن کے بغیر پاکستان اسکیں گے۔ذرائع کے مطابق ڈیپورٹی اور بارڈر ٹرمینلز پر پیدل پہنچنے والے افراد ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں اپنے گھر پر 10 دن کا قرنطینہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔کیٹ مڈلٹن کا دورہ ڈنمارک ،بچپن کی یادیں تازہ کرلیں، ویڈیو وائرل

مزیدخبریں