وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بڑا اعلان کر دیا

Feb 23, 2023 | 08:39:AM

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ کئے گئے حالیہ معاہدے اور 2019-20 کے معاہدے کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا معاہدہ ویب سائٹ پر جاری اور پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، ہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہے ہیں جوکہ ہمارے مفاد میں ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں، معاہدے کے مطابق ہم پروگرام جاری رکھنے کے لیے تمام شرائط کو پورا کریں گے۔ ضمنی فنانس بل میں بڑی کمپنیوں پر ٹیکسز لگائے، بیشتر ٹیکس پرتعیش اشیا پر لگائے گئے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کی شرط پر بعض سبسڈیز ختم کی جارہی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کیلیے سبسڈیز برقرار رکھی جائیں گی، سنہ 1965 کی جنگ ہو، زلزلہ یا سیلاب ہمیشہ غریب اور متوسط طبقے نے ہی قربانی دی، اب تک 75 سالوں میں حکومتوں کے شاہی اخراجات غریب طبقے نے برداشت کیے، غریب خاندان کا ایک شخص متاثر ہوتو سارا خاندان متاثر ہوتا ہے جبکہ اشرافیہ کے بچوں کا بیرون ملک مہنگا علاج ہوتا ہے۔

مزیدخبریں