(ویب ڈیسک )گول گپے(پانی پوری) پاکستان اور بھارت میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں،پاکستانی یا ہندوستانی دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں گول گپے ڈھونڈتے پھرتے ہیں ۔
بھارت میں ایک دکاندار نے ایسے گول گپے متعارف کروائے ہیں کہ ان میں ملائی جانیوالی اشیا سے نیا ذائقہ بن گیا ،حال ہی میں ٹوئٹر صارف نے ویڈیو شئیر کی جس میں وہ گول گپوں میں پانی کے بجائے کوک ملاکر بیچ رہا ہے۔وہ اس کے ذائقہ کو بڑھانے کے لیے مختلف قسم کے مصالحے بھی شامل کرتا ہے۔
جب یہ ویڈیو شیئر کی گئی تو اس پر 20 ہزار سے زیادہ ویوز اور کئی تبصرے آئے۔ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ ’پانی پوری کے چاہنے والے، یہاں تھمس اپ(کوک) پانی پوری پیش کر رہے ہیں‘
ضرور پڑھیں: نزلہ اور زکام سے بچنے کیلئے کھجور کا دودھ