(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکار اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پاریش راول نے حال ہی میں ’ہیرا پھیری 3‘ کیلئے ایک پروموشنل ویڈیو کی عکسبندی کروائی۔
پروموشنل ویڈیو کے فوری بعد ہی سیٹ پر لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تصویر میں مداحوں کی توجہ اکشے کمار کے کپڑوں پر تھی، سفید شرٹ پر سرخ پھول اور سرخ پینٹ، یہ لباس انہوں نے ہیرا پھیری کے پہلے پارٹ میں بھی پہنا تھا۔
ٹوئٹر صارف نے کہا کہ یہ صرف تصویر نہیں بلکہ ہمارا بچپن ہے اور طویل انتظار کا انعام ہے۔یاد رہے کہ کامیڈی فلم ہیرا پھیری 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، پھر اس کا دوسرا پارٹ 2006 میں ریلیز ہوا۔
ضرور پڑھیں: شردھا کپور کے نئے گانے’شو می دی ٹھمکا‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی